موٹر وے کے تمام بند سیکشنز کھول دیئے گئے

ترجمان موٹر وے کے مطابق دھند میں کمی بعد موٹروے کے تمام بند سیکشن کو کھول دیا گیا ہے، جبکہ دھند کے باعث ہونے والے مختلف حادثات میں ایک شخص ہلاک اور 6 کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

موٹر وے پر شدید دھند کے باعث حد نگاہ صفرسے50 میٹر تک رہ گئی تھی جس کی وجہ سے اسے ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا تھا ۔

 موٹر وے ایم ٹو لاہور سےشیخو پو رہ تک دھندکےباعث بند کردی گئی تھی جبکہ موٹر وے ایم ون رشکئی سےپشاور تک بھی دھندکے باعث بند کی گئی۔

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ جیسے ہی دھند میں کمی واقع ہوئی موٹروے کے تمام بند سیکشن کھول دیے گئے ۔

تر جمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ دھند میں شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.