لیسکو حکام نے بلوں کی اقساط پر پابندی میں توسیع کر دی

پنجاب کے دارالخلافہ لاہور کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے لیسکو کے حکام نے بجلی کے بلوں کی اقساط پر پابندی مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی۔

لیسکو کے نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کے بلوں کے بقایاجات کی وصولی کے لیے اقساط پر بدستور پابندی عائد ہے۔

 لیسکو حکام نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے بقایا جات وصول کرنے کے لیے دسمبر میں بلوں کی قسطیں بند کر دی تھیں اور کہا تھا کہ جنوری میں بلوں کی اقساط کی اجازت ہو گی لیکن سی ایس ڈی کی ہدایت پر تمام آپریشن افسران کو تاحال اقساط پر پابندی عائد کرنے کا حکم نامہ مل گیا ہے۔

لیسکو ترجمان کا کہنا ہے کہ ابھی دسمبر کے بلوں کی وصولی جاری ہے، کئی کئی ماہ تک صارفین بل نہیں دیتے جس سے کمپنی پر اضافی بوجھ پڑ جاتا ہے اور بقایا جات پہلے ہی اربوں روپے میں ہیں اس لیے کوشش ہے کہ بقایاجات والے ادائیگی کر دیں ،کوئی ایک ماہ والا ضرورت مند ہو تو اس کو سہولت دی جاسکتی ہے لیکن مجموعی طور پراس ماہ پابندی رہے گی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.