ایف پی سی سی آئی کے تین نائب صدور نے عہدوں کا چارج سنبھال لیا

فیڈریشن آف پا کستا ن چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈ سٹر ی(ایف پی سی سی آئی) کے تین نائب صدور نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال لیا۔چارج سنبھالنے والوں میں عبدلوحید شیخ، اعجاز عباسی اور قربان علی خان شامل ہیں۔عبدلوحید شیخ پی وی ایم اے کے سابق چئیرمین، اعجاز عباسی اسلام آباد چیمبر کے سابق صدر اور قربان علی خان گلگت سمال چیمبر کے بانی صدر ہیں۔اس سلسلہ میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں وفاقی چیمبر کے سابق صدر غضنفر بلور مہمان خصوصی تھے جبکہ اس موقع پر سبکدوش ہونے والے نائب صدور عاطف اکرام شیخ، کریم عزیز ملک اور جاوید اقبال اوربڑی تعداد میں دیگر تاجر رہنما موجود تھے۔اس موقع پر اپنے خطاب میں نو منتخب نائب صدور عبدلوحید شیخ، اعجاز عباسی اور قربان علی خان اورچیف کو آرڈینیٹر ملک سہیل نے سبکدوش ہونے والے صدر اور نائب صدور کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ انکی وجہ سے یو بی جی نے حالیہ الیکشن میں تمام سیٹیوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔

انھوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ یونائیٹڈ بزنس گروپ کے چئیرمین افتخار علی ملک ، سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر اور سیکرٹری جنرل زبیر طفیل کی قیادت میں کاروباری برادری کی خدمت جاری رکھیں گے اور تاجر برادری کے لئے انکے دروازے ہر وقت کھلے رہیں گے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت سے بھی قریبی تعلق رکھا جائے گا جبکہ معیشت کی بہتری کے لئے سفارشات کا عمل جا ری رکھا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ کے خلاف کاروائیوں کے ملک کی ساکھ بہتر ہوئی ہے ۔اس سے کرپشن میں کمی آئے گی اور ملک ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔ عرب امارت کی جانب سے پاکستان کو 3.20 ارب ڈالر کا تیل ادھار ملنے اور اسلامک ٹریڈ فنانس کاروپوریشن سے ڈیڑھ ارب ڈالر کی امداد اور بلوچستان میں پانچ ارب ڈالر کی ریفائنری کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ عبدلوحید شیخ، اعجاز عباسی اور قربان علی خان نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کی جانب سے مشترکہ اکنامک سٹرٹیجک فرہم ورک بنانے کے فیصلے کی مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت برامدات بڑھانے کے لئے اپنی پالیسی کو بہتر بنائے تاکہ ملک کو قرضوں کی دلدل سے نکالا جا سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.