کمیونٹی ٹورنامنٹ میں ایتھوپیا کے خلاف پاکستان کی فتح

4گول سے پاکستان نے میچ جیت لیا،ایتھوپیا کی ٹیم اٹیکنگ کھیل پر مجبور ہوئی، سیمی فائنل کیلئے اگلا میچ جیتنا ہوگا
 جدہ میں ہونے والے کمیونٹی فٹبال ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم نے ایتھوپیا کے خلاف اپنا پہلا میچ 4کے مقابلے میں ایک گول سے جیت لیا۔ پاکستانی ٹیم کو سیمی فائنل تک رسائی کیلئے مزید ایک میچ جیتنے کی ضرورت ہے۔ پاکستانی ٹیم نے ابتدا سے ہی میچ پر گرفت مضبوط رکھی اور میچ شروع ہونے کے 10ویں منٹ میں سلیمان نے پہلا گول کرکے ٹیم کو برتری دلادی ۔ پہلے ہاف کے اختتام سے قبل ایتھوپیا کی ٹیم نے گول کردیا۔پہلا ہاف ایک، ایک گول سے برابر رہا۔ دوسرے ہاف میں پاکستانی ٹیم جارحانہ کھیل کے باعث مخالف ٹیم پر حاوی رہی۔ عبدالعزیز کی جانب سے دوسرا گول ہونے پر پاکستانی ٹیم کی میچ پر گرفت مضبوط ہوگئی۔ ایتھوپیا کی ٹیم میچ میں واپس آنے کیلئے اٹیکنگ کھیل پر مجبور ہوگئی جس کا پاکستانی ٹیم نے بھرپور فائدہ اٹھایا اور منصور نے تیسرا گول کرکے میچ میں پاکستان کی برتری کو مزید بہتر کردیا۔2گول کی برتری کے بعد پاکستانی ٹیم کی میچ پر گرفت مضبوط ہوچکی تھی ۔ میچ کے آخری لمحات میں پینالٹی کے ذریعے خلیل نے چوتھاگول کرکے پاکستانی ٹیم کو کامیابی دلادی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.