کامیڈی فلم ’دی لیگو مووی 2 ‘کا ٹریلر جاری

مشہورہالی ووڈ فلم سیریز لیگو کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور تھری ڈی اینی میٹڈ فلم دی لیگو مووی 2کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ۔

مائیک مچل کے کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم 2014میں ریلیز ہونے والی فلم’دی لیگو مووی‘کا سیکوئل ہے۔

فلم میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے فنکاروں میں کرس پریٹ،ایلیزبتھ بینکس،نک آفرمین،چارلی ڈے،ایلیسن برے،جوناہ ہل،چیننگ ٹیٹم اور آرٹرو کاسترو سمیت دیگر شامل ہیں۔کرسٹوفر ملر کی لکھی گئی کہانی پر مبنی یہ فلم وارنر برادرز پکچرز کے بینر تلے 8فروری کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.