ڈرامہ فلم الیٹا؛بیٹل اینجلس کا نیاٹریلر جاری

پروڈیوسر جیمز کیمرون کی نئی ہالی وڈ سائنس فکشن ڈرامہ فلم الیٹا؛بیٹل اینجلس کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ہدایتکار رابرٹ روڈریگیوس کی اس فلم کی کہانی معروف جاپانی فکشن سیریز سے متاثرہ ہے جس میں26ویں صدی کے دور کی عکاسی کی گئی ہے جب سائنسدان غیر معمولی صلاحیتوں کی مالک ایک ایسی لڑکی کی تلاش کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں جس سائیبورگ یعنی بوئیو مکینیکل اعضاء کی حامل ہوتی ہے اور عام انسانوں نے کئی گنا منفرد ہوتی ہے۔جیمز کیمرون، جون لینڈاؤ اور رابرٹ روڈریگیوس کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں ہالی وڈ اداکارروزا سالاسار،کرسٹوفر والٹز،کیان جونسن،ایڈ سکیرن،ماہرشالا علی ، مشیل روڈریگیوس، جیکی ارلی ہالے اور جنیفر کونولی سمیت کئی نامور اداکار شامل ہیں۔اس سنسنی خیز سائنس فکشن فلم کی تیار ی میں کل 200ملین ڈالر لاگت آئی ہے جو رواں سال ٹوینٹیتھ سنچری فاکس کے تحت21دسمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.