چائنہ نے بڑا معاشی پیکج دیا ، ملکی معیشت درست سمت گامزن ہے:اقتصادی ماہر سلمان شاہ

سابق وزیر خزانہ اور اقتصادی ماہر سلمان شاہ نے کہاہے کہ سعودی عرب ، چائنہ اوریو اے ای کی جانب سے توقعات سے بڑھ کر امدادملی ہے، چائنہ نے بہت بڑا معاشی پیکج دیا، ملکی معیشت درست سمت گامزن ہے ۔

سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ نے کہا کہ سعودی عرب ، چائنہ اوریو اے ای کی جانب سے توقعات سے بڑھ کر امدادملی ہے ، چین کے پیکج کی لوگوں کوسمجھ نہیں آئی لیکن چین نے پاکستان کوایک بہت بڑا امدادی پیکج دیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ پیکجز نہ ملتے تو پانچ چھ ماہ میں ملک دیوالیہ ہو سکتا تھا جس سے اس وقت ملک بچ گیا ہے ، ان پیکجز سے استحکام آئے گا اور اس کے بعد پاکستان آہستہ آہستہ ریکوری کی طرف جائے گا اور سب سے اہم ریکوری یہ ہے کہ پاکستان کے عوام کیلئے روز گار کے مواقع بحال ہوناشروع ہوجائیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت آئی ایم ایف کا پروگرام بہت اہم ہے ، حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ کافی حد تک اپنے معاملات فائنل کرلئے ہیں ، اس پروگرام سے سرمایہ کاری کی دنیا کو ایک اشارہ ملے گا کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لئے ایک موزوںملک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر نے پاکستان کی قیادت سے ملاقات کی جو بات کی ہے اور ایک امریکی ذمہ دار کی جانب سے پاکستان کے ساتھ فری ٹریڈ معاہدہ کرنے کی بات بھی کی گئی ہے ، امریکہ کے ساتھ فری ٹریڈ معاہد ہ ایک ایسی چیز ہے جس کے لئے دنیا کے ممالک ترستے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کا چھٹا سب سے بڑا ملک ہے اور یہاں مواقع لامحدود ہیں۔سلمان شاہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی جانب سے یہ کہنا کہ تحریک انصاف نے ملک کی معیشت کوخراب کردیاہے بالکل غلط ہے ، اگلے پانچ سال میں تحریک انصاف کی حکومت کو جی ڈی پی کی شرح 30فیصد تک لیکر جانی چاہئے اور اس طرف بہت مثبت پیش رفت ہورہی ہے ، اپوزیشن جماعتیں ملک کی معیشت کے حوالے سے پروپیگنڈہ کررہی ہیں ، ملکی معیشت درست سمت گامزن ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.