پاک چین مشترکہ فوجی مشقیں واریئر سکس اختتام پذیر ہوگئیں، آئی ایس پی آر

پاک چین مشترکہ فوجی مشقوں کا اختتام ہوگیا ہے، واریئر سکس میں دونوں ممالک کی اسپیشل فورسز کےدستوں نے حصہ لیا، مشقیں ایک ماہ تک جاری رہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک چین مشترکہ فوجی مشقیں کھاریاں کے قریب اختتام پذیر ہوگئیں، مشقوں واریئر سکس میں دونوں ممالک کی اسپیشل فورسز کے دستوں نے حصہ لیا، مشترکہ مشقیں چار ہفتےتک جاری رہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مشقوں میں ایک دوسرے کےتجربات سے استفادہ حاصل کیا گیا، اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی آئی جی ٹریننگ لیفٹیننٹ جنرل شیرافگن تھے۔

قبل ازیں گزشتہ ماہ اسلام آباد میں پاک چین مشترکہ عالمی فضائی مشق شاہین سیون ک ابھی اہتمام کیا گیا تھا اس دوران دونوں ممالک کی فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خوب سراہا گیا، تقریب میں ایئرمارشل محمد حسیب پراچہ اور ڈپٹی چیف ایئراسٹاف آپریشنز مہمان خصوصی تھے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان قریبی معاشی ، دفاعی اور معاشرتی تعلقات قائم ہیں اور دونوں ممالک کی دفاعی افواج دفاع اور سیکیورٹی میں ایک دوسرے کے ساتھ بھرپور تعاون کرتی ہیں ۔پاک چین اقتصادی راہداری اورمشترکہ فوجی مشقوں کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.