پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ آج سے کھیلا جائے گا

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹیسٹ میچزپر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ آج سے کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ آج سے کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہرڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔

نیولینڈز کیپٹ ٹاؤن میں پاکستان کا ریکارڈ اچھا نہیں ہے اس گراؤنڈ پر دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچ کھیلے گئے اور تینوں میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو شکست دی۔

پاکستان کو اس گراؤنڈ میں 2003 میں اننگز اور 142 رنز، 2007 میں پانچ وکٹوں اور 2013 میں 4 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا گزشتہ روز کیپ ٹاؤن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہماری بیٹنگ اگر زیادہ رنز بنا دیتی ہے تو ہمارے باؤلرز ہدف کا دفاع کرسکتے ہیں۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ کیپ ٹاؤن کی وکٹ کو دیکھ کر لگ رہا ہے اس میں یاسر شاہ کو مدد ملے گی اور ہم ایک اسپنرکے علاوہ تین فاسٹ باؤلرز کو بھی شامل کریں گے

سرفراز احمد نے کہا کہ کیپ ٹاؤن کی وکٹ کو دیکھ کر لگ رہا ہے اس میں یاسرشاہ کو مدد ملےگی اور ہم ایک اسپنر کے علاوہ 3 فاسٹ باؤلرز کو بھی شامل کریں گے۔

یاد رہے کہ جنوبی افریقہ نے پہلے ٹیسٹ میچ میں 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی اور ان کی اس جیت میں 11 وکٹیں لے کر مرکزی کردار ڈوئن اولیوئیر نے ادا کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.