پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کا مثبت آغاز

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا اور سو انڈیکس میں 99 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کے مثبت آغاز نے مارکیٹ میں اچھا تاثر چھوڑا، 100 انڈیکس میں ننانوے پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہ ہوا۔

اسٹاک ایکس چینج کا کہنا ہے کہ 99 پوائنٹس کا اضافہ ہونے کے بعد 100انڈیکس37ہزار894 کی سطح پر آگی۔

قبل ازیں سال 2019 پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے لیے مثبت ثابت ہوا، یکم جنوری کو 100 انڈیکس میں 500 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مندی کا رجحان رہا تھا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں سال دوھزار انیس سے تین روز قبل مندی کا شکار رہی، جعلی اکاؤنٹس میں شامل افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے بعد سرمایہ کار حصص فروخت کرتے رہے۔

بعد ازاں اختتامی مراحل میں سو پوائنٹس کی ریکوری کے بعد انڈیکس 686 پوائنٹس کمی کے بعد 37 ھزار 167 پر بند ہوا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.