ٗٗ میاں اسلم اقبال کی پارٹی کارکنوں کے وفد سے گفتگو

ہمہ جہت صنعتی پالیسی دے کر صنعتی شعبہ میں انقلاب کی بنیاد رکھ دی ہے
ہر سال 12لاکھ روزگار کے نئے مواقع اور سالانہ5لاکھ ہنر مندافرادی قوت تیار کی جائے گی
پی ٹی آئی کی حکومت عوام سے کئے وعدے پورے کرے گی،اہداف کے حصول کے لئے جان لڑا دیں گے

صوبائی وزیرصنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ انڈسٹریل سیکٹر قومی معیشت کے فروغ میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے اور حکومت نے ہمہ جہت صنعتی پالیسی دے کر صنعتی شعبہ میں انقلاب کی بنیاد رکھ دی ہے۔پنجاب کے سابق حکمرانوں نے اپنی غلط ترجیحات کے باعث جہاں دیگر اداروں کو نقصان پہنچایا،وہاں صنعتی شعبہ کو بھی تباہ کیا۔روزگار کی فراہمی کے اس اہم سیکٹر کونظر انداز کرکے ایسے نمائشی منصوبے لگائے جو قومی معیشت کے لئے سفید ہاتھی ثابت ہورہے ہیں۔پی ٹی آئی کی حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرے گی اور مقرر کردہ اہداف کے حصول کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔
صوبائی وزیر نے ان خیالات کا اظہار آج اپنے کیمپ آفس میں پارٹی کارکنوں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ محروم معیشت طبقات کے معیار زندگی میں بہتری لانے کے لئے ہرضروری قدم اٹھایا جارہا ہے۔ بے روزگار ہنر مند افراد کے لئے آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی کاایک بڑا پروگرام جلد شروع کیا جارہا ہے اور اس پروگرام کے لئے -6ارب روپے کی خطیر رقم رکھی گئی ہے۔ بزنس پلان دینے والے ہنر مندنوجوانوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے کے لئے 30لاکھ روپے اب تک کے قرضے دئیے جائیں گے۔چھوٹی صنعتیں کسی بھی ملک کی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔اس لئے رواں صنعتوں کی مالی معاونت اور نئی چھوٹی صنعتوں کے قیام کے لئے بھی خطر رقم مختص کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ علاقے کے برابر لانے کے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں اور وسائل کا رخ پنجاب کے کم ترقی یافتہ علاقوں کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام سکیموں میں جنوبی پنجاب اور خواتین کے لئے زیادہ سہولتیں دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئی صنعتی پالیسی کے تحت مقرر کردہ اہداف ہر قیمت پر حاصل کریں گے۔ ہر سال 12لاکھ روزگار کے نئے مواقع پیدا کئے جائیں گے اور سالانہ 5لاکھ ہنرمند افراد ی قوت مارکیٹ کی ضرورت کے مطابق تیار کی جائے گی۔
*****

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.