لاس ویگاس میں چمچماتی لگژری گاڑیوں کا سالانہ موٹر شومنعقد

امریکی شہر لاس ویگاس میں سیما انٹرنیشنل سالانہ موٹر شو2018 کا انعقاد کیا گیا ۔ہرسال کی طرح اس سال بھی ویگاس کنونشن سینٹر میں منعقد ہونے والے آٹو موبائل شومیں دنیا بھر سے گاڑیاں تیار کرنے والی درجنوں کمپنیوں نے شرکت کی ۔

ان کمپنیوں نے اپنی سابقہ گاڑیوں کو نئی جدت کیساتھ متعارف کروانے کے علاوہ نئی گاڑیوں اور موٹر بائیکس اور ٹریکٹرزکے ماڈل بھی نمائش کے لیے پیش کئے۔رواں سال مرسڈیزبینز،مٹسوبیشی ،بی ایم ڈبلیو، نیسان، لاڈا،لینڈ روَر، شیورلیٹ، جیگوار، فورڈ اورہونڈا سوکس کی چمچماتی نت نئی گاڑیاں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

اس رنگا رنگ موٹرشو میں ڈرائیو لیس جدید گاڑیوں سمیت کئی گاڑی ساز کمپنیوں کی جانب سے بڑے رقبے پر پھیلے نمائشی حصے میں ہزاروں گاڑیاں نمائش کیلئے پیش کی گئیں۔ہر قسم کی جدید ٹیکنالوجی سے لیس اسپورٹس سے لیکر الیکٹرک اور لگژری سے لیکر کمرشل اور کلاسک گاڑیوں اور موٹر بائیکس کے نئے ڈیزائن واسٹائل متعارف کراتا یہ موٹر شو4روز تک اپنی تمام تر رعنائیاں بکھیر کر اختتام پذیر ہوگیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.