قطر ایئر ویز پاکستان کے تاریخی ثقافتی قلب میں اپنی پروازوں کی 20 ویں سالگرہ کا جشن منایاگیا

قطر ایئر ویز پاکستان کے تاریخی ثقافتی قلب میں اپنی پروازوں کی 20 ویں سالگرہ کا جشن منایاگیا۔ پاکستان کا دوسرے سب سے بڑے شہر اور صوبہ پنجاب کے دارلخلافہ کے طور پر جانا جاتا ہے، قطر ایئر ویز نے حیرت انگیز شہر کے ساتھ طویل عزائم کا اظہار لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرکیک کاٹنے کی تقریب میں کیا۔ایئرپورٹ کی جانب سے بھی مسافروں اور ایئرپورٹ اہلکاروں میں پاکستانی روایتی ذائقے کے طور پرمٹھائیاں تقسیم کر کے اس موقع کو بھرپورطریقے سے منایاگیا۔ لاہور آرٹ، کھانوں، تہواروں، میوزک، فلم سازی جیسے کئی مواقعوں کی میزبانی کرکے پاکستان کے مقبول ترین مقام کی حیثیت سے اپنا مقام بنایا ہے۔ ریاست قطر کی قومی ایئر لائن نی2 جنوری 1999 لاہور میں اپنے آپریشنز کا باقاعدہ آغاز کیا۔قطر ایئر ویزکے لاہور میں کمرشل منیجر جناب مصطفٰی عالم صدیقی کا اس موقع پر کہنا تھا ’’ ہم لاہور میں اپنی پروازوں کی 20 ویں سالگرہ کا جشن منا نے پر نہایت خوش ہیں۔ پاکستان کے سب سے مقبول شہر کے آرٹ اور تاریخ کی دریافت کے لئے لاہور ایک آئیڈیل مقام ہے۔ اس خوبصورت شہر سے مزید کئی سیاحوں کومتعارف کروانے کے لئے اورتیزی سے ترقی کرتے ہوئی160 سے زائد کاروباری اور تفریحی مقامات سے مسافروں کو مربوط کرنے پر ہم اپنی نگاہیں مرکوز رکھے ہوئے ہیں۔‘‘ قطر ایئر ویزلاہور کے لئے روزانہ دو فلائیٹس آپریٹ کر رہی ہے اور بوئنگ 777 اور ایئربسA350 جیسے ایئرکرافٹس میں کشادہ ماحول کے ساتھ خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔ بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کے باعث ایئرلائن کی جانب سے ہر ہفتی68 فلائٹس پاکستان آتی ہیں جن میں کراچی کے لئے 14 فلائٹس، لاہور کے لئے 14 فلائٹس، اسلام آباد کے لئی14 فلائٹس، اور پشاور، سیالکوٹ اور ملتان کے لئے ہفتہ وار 7 اور فیصل آباد کے لئے 5 پروازیں شامل ہیں۔قطر کی قومی ایئر لائن تیزی سے آگے بڑھتی ہوئی ایئرلائنز میں سے ایک ہے جس میں دنیا کے نئے اور جدید فلیٹ شامل کئے گئے ہیں، جس کے 200 سے زائد ایئر کرافٹس چھ براعظموں کے کاروباری اور تفریحی مقامات تک پرواز کرتے ہیں۔ ایئر لائن کوورلڈ ایئر لائن 2018 کی ’دنیا کی بہترین بزنس کلاس‘ کے اعزاز سے نوازا گیا تھا جسے انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ریٹنگ آرگنائزیشن ’اسکائی ٹریکس‘ کی جانب سے منتظم کیا گیا ہے۔ اسے ’بہترین بزنس کلاس سیٹ‘، ’مڈل ایسٹ کی بہترین ایئر لائن‘ اور ’ دنیا کی بہترین فرسٹ کلاس ایئرلائن لائونج‘ کے طور پر بھی نامزدکیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.