عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ایدھنم پاکستان پہنچ گئے

عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ایدھنم  پاکستان پہنچ گئے، اسلام آباد ایئر پورٹ پر وزارت صحت اور ڈبلیو ایچ او کے مقامی حکام نے ڈاکٹر ٹیڈروس کااستقبال کیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس دوروزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ سات جنوری تک پاکستان میں قیام کریں گے، دورے کے موقع پر سربراہ ڈبلیو ایچ او وزیراعظم عمران خان سے خصوصی ملاقات کریں گے۔

اس کے علاوہ ڈاکٹر ٹیڈروس ایدھنم  وزیر صحت اور ڈی جی ہیلتھ سے بھی ملاقات کریں گے، سربراہ ڈبلیو ایچ او کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے، ڈاکٹر ٹیڈروس پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا دورہ بھی کریں گے، جہاں ان کو پاکستان میں کیے جانے والے انسداد پولیو کے اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔

علاوہ ازیں ڈاکٹرٹیڈروس سات جنوری کو پولیو ڈونرکانفرنس میں شریک ہوں گے، وزیر صحت کی زیرصدارت ڈونرکانفرنس وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوگی، پاکستان کانفرنس میں دنیا کو انسداد پولیو سے متعلق اپنے اقدامات سے آگاہ کرے گا۔

پاکستان ڈونرز کو انسداد پولیو کیلئے3سالہ ضرورتوں سے آگاہ کرے گا، کانفرنس میں سعودی عرب، جاپان، آسٹریلیا، برطانیہ،جرمنی اور کینیڈا کے نمائندے کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

اس کے علاوہ بین الاقوامی نتظیموں ڈبلیوایچ او، یونیسیف، بل اینڈ میلنڈگیٹس فاؤنڈیشن کے نمائندے بھی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.