شیوسینا کی درخواست،فلم کی ریلیز کی تاریخ تبدیل

ہندو انتہا پسند جماعت شیوسینا کی درخواست پراداکارعمران ہاشمی کی فلم ’چیٹ انڈیا‘ کے فلمسازوں نے اپنی فلم کی ریلیز کی تاریخ تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔اب فلم اپنی مقررہ تاریخ سے ایک ہفتے قبل ریلیزہوگی۔ناموربالی وڈ اداکارعمران ہاشمی کی فلم ’چیٹ انڈیا‘ کا انتظار ان کے مداح بے چینی سے کررہے تھے۔ فلم رواں ماہ 25 جنوری کو ریلیزہونی تھی تاہم ہندو انتہا پسند جماعت شیوسینا کی درخواست پر اب ’چیٹ انڈیا ‘ 18 جنوری کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی کیونکہ25 جنوری کو ہندوانتہا پسند جماعت شیو سینا کے سربراہ اورہندوستانی آنجہانی سیاستدان بال ٹھاکرے کی زندگی پرمبنی فلم ’ٹھاکرے‘ بھی ریلیز ہورہی ہے۔ فلم میں اداکار نوازالدین صدیقی نے بال ٹھاکرے کا مرکزی کردارادا کیا ہے ۔شیوسینا ممبران نہیں چاہتے کہ فلم ’ٹھاکرے‘ کے ساتھ کوئی اورفلم ریلیز ہو۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.