حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو ہر قسم کی سیکیورٹی اور سہولیات فراہم کرے گی: علیم خان

سینئروزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو ہر قسم کی سیکیورٹی اور سہولیات فراہم کرے گی، تاکہ ملک کی معیشت مزید بہتر ہوسکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی سعودی عرب کے وفد سے ملاقات میں کیا، مکہ مکرمہ میں ہونے والی اس ملاقات میں دیگر اہم رہنماؤں نے شرکت کی۔

تحریک انصاف سعودی عرب کے وفد میں پی ٹی آئی جدہ کے صدر میاں احمد بشیر، سینئر رہنما فرخ رشید، کے علاوہ خواتین ونگ سے مریم شاہد اور شازیہ خان شامل تھے۔

ملاقات میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ ملک کی ترقی میں اوورسیز پاکستانیوں نے ایک اہم کردار ادا کیا ہے، لیکن اب وقت آگیا ہے کہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے لیے کچھ کرے۔

علیم خان کا کہنا تھا کہ کم از کم اب سرمایہ کاروں سے پراجیکٹ شروع کرنے پر کوئی کک بیک نہیں مانگے گا بلکہ حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو ہر قسم کی سیکیورٹی او سہولیات فراہم کرے گی۔

دوسری جانب گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیح بنیادوں پرحل کیے جائیں گے، ان سے زیادہ ملک کا کوئی ہمدرد نہیں ہوسکتا۔

خیال رہے کہ برطانوی شہر مانچسٹر میں اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی وطن عزیز کا قیمتی اثاثہ ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.