تھری ڈی اینی میٹڈ فلم اسپائس اِن ڈسگائز کانیاٹریلر جاری

مشہورہالی ووڈ اداکار وِل اسمتھ کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ ایکشن اور ایڈونچرسے بھرپور تھری ڈی اینی میٹڈ فلم اسپائس ان ڈسگائز(Spies in Disguise)کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

نک برونو کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی دو ایسے جاسوسوں کے گرد گھوم رہی ہے جو دنیا کو بچانے کیلئے سپر ہیرو بن جاتے ہیں۔

فلم میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے فنکاروں میں ول اسمتھ سمیت ٹام ہالینڈ،راشدہ جونز،بین مینڈلسن ،کیرن گیلان،ڈی جے خالد اور میسی اوکا شامل ہیں۔

پیٹر چرنن کی پروڈیوس کردہ ایکشن سے بھرپور یہ فلم 20thسنچری فاکس کے بینر تلے 13ستمبر 2019کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.