بھارت نے آسٹریلیا میں پہلی ٹیسٹ سیریز جیت لی

سڈنی میں آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کھیلا گیا چوتھا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا، اس طرح بھارت نے چار ٹیسٹ میچز کی سیریز دو ایک سے جیت لی۔چوتھے اور آخری ٹیسٹ میں فالو آن ہوجانے کے بعد آخری دن آسٹریلیا کو میچ بچانے کے لئے پورا دن بیٹنگ کرنا تھی، لیکن بارش کے باعث آخری دن کے کھیل کی ایک بھی گیند نہ پھینکی جاسکی اور یوں آسٹریلیا سڈنی ٹیسٹ کی شکست سے بچ گیا، تاہم سیریز ہار گیا۔

بھارتی ٹیم پہلی بار آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے، ویرات کوہلی کی قیادت میں نہ صرف بھارت نے آسٹریلوی سر زمین پر پہلی سیریز جیتی بلکہ وہ کینگروز کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیتنے والا پہلا ایشیائی ملک بھی بن گیا ہے۔

بھارت کی جانب سے چتشیور پجار امیچ اور سیریزکے بہترین کھلاڑی قرار دیئے گئے، انہوں نے سڈنی ٹیسٹ میں 193 رنز کی اننگز کھیلی، پجارا نے سیریز میں 3 سنچریوں کی مدد سے 571 رنز بنائے۔

واضح رہے کہ بھارت نے سڈنی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 7 وکٹوں پر 622 رنز بناکر اننگز ڈکلئیر کی تھی، جس کے جواب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 300 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی اور فالو آن کے بعد چوتھے روز کے اختتام پر آسٹریلیا نے بغیر نقصان کے 6 رنز بنائے تھے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.