بگ بیش ویمنز لیگ: برزبن ہیٹ کی فتح

 بگ بیش کی ویمنز لیگ میں برزبن ہیٹ نے ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو ہرادیا جبکہسڈنی تھنڈر اور میلبورن اسٹارز کا میچ بارش اور ژالہ باری کی نذر ہوگیا۔ جوزفین ڈوولی اور گریس ہیرس نے با لترتیب48اور47 رنز بناتے ہوئے برزبن ہیٹ کا اسکور7وکٹوں کے نقصان پر160رنز تک پہنچایا۔ ہدف کے تعاقب میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز 7وکٹوں پر117رنز تک محدود رہیں اور43رنز سے شکست کھا گئیں۔سوفی ڈیوائن نے39جبکہ سوزی بیٹس نے31رنز بنائے ۔ڈیلیسا کمنس نے21رنز دے کر3وکٹیں لیں۔ ادھر سڈنی تھنڈر اور میلبورن اسٹارز کا میچ جاری تھا کہ11ویں اوور بارش اور ژالہ باری شروع ہوگئی ۔سڈنی تھنڈر نے اس وقت تک 3وکٹوں کے نقصان پر92رنز بنا لئے تھے ۔ خراب موسم نے کھیل دوبارہ شروع کرنے کا موقع نہیں دیا اور میچ بے نتیجہ قرار دے دیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.