باکس آفس پر ’ایکوا مین ‘ کا راج تیسرے ہفتے بھی برقرار

نارتھ امریکن باکس آفس پر ایکوا مین کا راج تیسرے ہفتے بھی برقرار رہا۔ 4 ارب 25 کروڑ روپے سے زائد رقم کما کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

سپر ہیرو مووی ایکوا مین نے دنیا بھر سے مجموعی طور پر ایک کھرب 30کروڑ روپے سے زائد رقم سمیٹ لی ہے۔ 2012ء میں ’ دا ڈارک نائٹ رائزز‘ کی جانب سے ایک ارب انتالیس کروڑ روپے کمائی کے بعد’ایکوا مین‘وارنر برادرز کی سب سے بڑی کامک بُک فلم بن گئی ہے۔باکس آفس پر دوسرے پوزیشن پر تھرلر فلم ’اسکیپ روم‘ نے قبضہ جمالیا ۔ اپنے پہلے ویک اینڈ پر اس فلم کی آمدنی 2ارب 50کروڑ روپے رہی ۔ فلم کی تیاری پر ایک ارب پچیس کروڑ روپے لاگت آئی تھی۔ڈزنی کی فیملی فرینڈلی میوزیکل مووی ’میری پوپِنز ریٹرنز‘ کا باکس آفس پر تیسرا نمبر رہا جس نے 2ارب19کروڑ روپے کمائے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.