بالی وڈ اداکار سنجے کپور فلم ’’مشن منگل‘‘ کی کاسٹ میں شامل

بالی وڈ اداکار سنجے کپور فلم ’’مشن منگل‘‘ کی کاسٹ میں شامل ہو گئے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم میں اکشے کمار مرکزی کردار ادا کریں گے جس کی کاسٹ میں تاپسی پنو، سوناکشی سنہا اور ودیا بالن کے بعد سنجے کپور کا بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ سنجے کپور ودیابالن کے شوہر کے کردار میں دکھائی دیں گے۔ سنجے کپور نے کہا ہے کہ یہ بھی ایک عجیب اتفاق ہے کہ دونوں ممبئی کے چمبورعلاقہ میں رہتے ہیں لیکن آج تک ایک دوسرے سے ملنے کا اتفاق نہیں ہوا اور اب ایک ساتھ اداکاری کرنا انکے لئے بہت ہی دلچسپ ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.