آرمی چیف پولینڈ پہنچ گئے، پولش وزیر دفاع اور نائب وزیر سے ملاقاتیں

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بدھ کوسرکاری دورہ پر پولینڈ پہنچ گئے جہاں انہوں نے پولش وزیردفاع اور نائب وزیر سے ملاقاتیں کیں ۔آرمی چیف نے پولینڈ کی عسکری قیادت سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔اس د و ران علاقائی سیکورٹی ،دفاعی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پوزنان میں لینڈ فورسز ٹریننگ سینٹر ، ملٹری ایوی ایشن ورکس اوروارسا میں پولش آرمامنٹ گروپ کا بھی دورہ کیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق پولینڈ پہنچنے پر آرمی چیف کو مسلح افواج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔اے پی پی کے مطابق پولینڈ کی فوجی قیادت نے علاقائی سلامتی و استحکام کے لئے پاکستانیوں کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے فوجی تربیت کے شعبے میں تعاون کے لئے تجربات کے تبادلوں کی خواہش ظاہر کی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.