امارات سے تاخیری ادائیگی پر 3.2 ارب ڈالر کا تیل ملنے کی امید

پاکستان کو متحدہ عرب امارات سےتاخیری ادائیگیوں پر 3 ارب 20 کروڑ ڈالر کا تیل ملنے کی امید ہے۔

پٹرولیم ڈویژن ذرائع کے مطابق تیل فراہمی کی سہولت کا اعلان 6جنوری کو ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کے دورہ پاکستان کے دوران متوقع ہے۔

 پاکستان کو انٹرنیشنل اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن (آئی ٹی ایف سی) سے بھی ایل این جی درآمد کیلئے تاخیری ادائیگیوں پر ڈیڑھ ارب ڈالر قرض ملنے کا امکان ہے۔

پاکستان سالانہ ساڑھے 4ارب ڈالر تک ایل این جی درآمد کر رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کے اشتراک حب بلوچستان میں5ارب ڈالر سے زائد لاگت سے پارکو کوسٹل ریفائنری کی تعمیر بھی شروع کی جارہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.