ابو ظہبی کی کئی شاہراہوں پر حدِ رفتار میں تبدیلی

  • مخصوص شاہراہوں پر حدِ رفتار 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کر دی گئی

ابو ظہبی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ ریاست کی کچھ شاہراہوں پر حدِ رفتار میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔ ان شاہراہوں پر حدِ رفتار 140 کلو میٹر فی گھنٹہ کی گئی ہے، تاہم ان روڈز پر سپیڈ بفرز کی رعایت موجود نہیں ہو گی۔ جن شاہراہوں پر حدِ رفتار 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی گئی ہے، اُن کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے:
1۔سویہان ال حائر روڈ (E20): زاید ملٹری سٹی گول چکر سے لے کر ٹرک روڈ انٹر سیکشن (E75)
2۔ سویہان ال حائر روڈ (E20): ٹرک روڈ انٹر سیکشن سے لے کر الحائر تک
3۔ العجبان ال سعد روڈ (E16): العجبان پیلس گول چکر سے لے کر ال سعد تک
4۔ العین القُوہ (E95)
ابو ظہبی پولیس کے مطابق ان مقامات پر حدِ رفتار میں تبدیلی ایکسیڈنٹ انڈیکیٹرز، ٹریفک کے بہاؤ اور روڈ ڈیزائن سے متعلق متعدد سٹڈیز اور موازنہ رپورٹس کے بعد عمل میں لائی گئی ہے۔حدِ رفتار میں تبدیلی کے بعد ان مقامات پر حدِ رفتار کے نئے سائن بورڈز لگا دیئے جائیں گے۔ تاہم ان مخصوص روڈز کے علاوہ باقی تمام شاہراہوں پر حدِ رفتار میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہو گی، اور اُن پر پُرانی والی حدِ رفتار ہی لاگو رہے گی۔پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈرائیورز حضرات اور راہگیروں کی تحفظ ہماری
اولین ترجیح ہے، اسی وجہ سے زیادہ حادثات والے مقامات پر حدِ رفتار میں
تبدیلی نہیں کی جا رہی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.